چین ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔۔ عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، ترقی پذیر ملکوں کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے معیشت عالمی سطح پر متاثر ہوئی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، حساس پروگرام نے کورونا کے مسائل حل کرنے میں مدد دی، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملا برادر متوقع سربراہ۔۔حکومت کا اعلان کل تک موخر