حکومت کا یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ

Sep 03, 2021 | 18:51:PM

(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے پر صوبے کے 8 اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
این سی او سی کے گائیڈ لائن کے مطابق صوبے کے آٹھ اضلاع میں سکولوں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ یہ فیصلہ ان اضلاع میں میں کورونا کے کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، ملاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں۔شہرام ترکئی نے کہاکہ وہ اضلاع جہاں پر کورونا کیسز کی کمی ہے وہاں پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار تیز۔۔ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر سکول بند کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں