(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے زیادہ پھیلاﺅوالے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، ان ڈور اور آﺅٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کردی ۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔این سی او سی نے وزیراعظم کو بتایا کہ وبا کے زیادہ پھیلاﺅوالے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت اور ان ڈور، آﺅٹ ڈور تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریبات کی اجازت صرف آﺅٹ ڈور اور 300 افراد تک کی شرکت سے مشروط ہے۔
این سی او سی نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ان ڈور جم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ منتخب اضلاع میں 4 تا 12ستمبر تک اضافی این پی آئیز نافذ کی جائیں گی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع کےلئے احتیاطی تدابیرکا جائزہ لیا ہے، بیماری کے زیادہ پھیلاﺅ والے شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد، بھکر، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں اضافی احتیاطی تدابیرکا نفاذ کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اضافی احتیاطی تدابیرکا نفاذ خیبرپختونخوا کے ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، ایبٹ آباد، پشاور میں بھی ہوگا۔این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اضافی احتیاطی تدابیرکا نفاذ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔جویریہ عباسی کی ساڑھی میں بال باسکٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کورونا کاپھیلاﺅ ۔انڈور جم۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور تقریبات پر پابندی
Sep 03, 2021 | 20:05:PM