ترکی کی پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Sep 03, 2021 | 20:06:PM
ترکی کی پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترکی نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی۔
ترک حکام کے مطابق ڈبلیو ایچ او سے مصدقہ ویکسین لگوانے والے مسافر قرنطینہ کی لازمی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، مسافروں کوڈبلیوایچ اوتصدیق شدہ ویکسین کی2ڈوزلگی ہونی چاہئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر دونوں ڈوز لگانے کے کم ازکم 14دن کے بعد ترکی آسکتے ہیں البتہ پاکستانی مسافروں کی ویکسی نیشن سے قطع نظر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔
ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آر رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پرمسافروں کوقرنطینہ میں رکھاجائے گا۔
ترک حکومت کے نئے قوائدوضوابط کل سے نافذالعمل ہوں گے جبکہ 12سال سے کم عمر بچے ویکسی نیشن اورپی سی آرٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔دنیا بھر میں ویکسی نیشنی کے بعد معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں اور جیسے جیسے ویکسین لگانے میں تیزی آر ہی تو پابندیوں میں بھی نرمیاں کی جارہی ہیں۔ابوظہبی کے بعد عمان نے بھی ویکسینیٹڈ مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی ایران جانے والے خاندان پر صحرا میں کیا گزری؟ جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے