بد قسمتی ۔۔۔لال ٹی شرٹ نے نوجوان مروا دیا 

Sep 03, 2021 | 20:46:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ممبئی شہر سے متصل کاشی میرا کے ہاٹ کیش علاقہ میں ایک معصوم نوجوان کے قتل کا سنسنی خیز  واقعہ پیش آیا ہے۔ مقتول کی غلطی صرف یہ تھی کہ اس نے لال شرٹ پہنی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو  ہاٹ کیش کے علاقے میں رہنے والے نوجوانوں کی گھوڑ بندر میں رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر کی وجہ سے معمولی جھگڑا ہوا۔ گھوڑ بندرکا نوجوان جسے موٹر سائیکل کی ٹکرکے بعد مارا گیا، اس کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اس واقعے کے بعد ایک معصوم نوجوان کو غصے میں صرف اس لئے مار ڈالا کہ اس نےلال ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، کیونکہ ان لڑکوں میں سے ایک جس نے اسے موٹر سائیکل کے ٹکرانے کے بعد مارا تھا، لال ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

بتایا گیا ہےکہ ہاٹ کیش علاقےکے تین نوجوانوں نے گھوڑبندر کمپلیکس میں رہنے والے نوجوانوں کو مارا پیٹا تھا، جس کے بعد نوجوان اپنے گھر والوں کو اطلاع دینے کے لئے اپنے علاقے میں گیا۔اپںےگھر والوں اور دوستوں کو لے کرجائے وقوعہ پر واپس آیا، اپنی مارکا بدلہ لینے کے لئے تینوں نوجوانوں کی تلاش شروع کی، مگر ان تینوں لڑکے دکھائی نہیں دیئے، لیکن اسی جگہ پر 18 سالہ شوبھم بھواڑ کو لال ٹی شرٹ میں دیکھا، نوجوان کی پٹائی کرنے والے ایک ملزم نے لال ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، اس لئے سب نے مل کرشبھم بھواڑ کی خوب پٹائی کردی۔ بری طرح زخمی شوبھم بھواڑکو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

کاشی میرا پولیس نے 9 ملزمین کے خلاف قتل اور رائٹنگ کا مقدمہ درج کرکے 8 افرادکو گرفتار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایسا غصہ ۔۔بالی ووڈ اداکارہ سامنتھا اکینینی نے بھارتی میڈیا کو کتوں سے ملا دیا


 

مزیدخبریں