برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات۔ عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرے۔عمران خان

Sep 03, 2021 | 20:55:PM

(24 نیوز)وزیراعظم نے کہاہے کہ افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا ضروری ہے،انسانی المیے سے بچنے اور معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کووزیراعظم عمران خان سے برطانوی  وزیر  خارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی،ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ علاقائی امن کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے ۔
 وزیراعظم نے برطانوی وزیر خارجہ سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی،وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈلسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو ریڈلسٹ پر برقرار رکھنے سے عوام کو مسائل درپیش ہیں ،ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
عمران خان نے برطانوی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا ضروری ہے،انسانی المیے سے بچنے اور معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے ،افغانستان میں استحکام کیلئے عالمی برادری کو مثبت اقدامات اٹھانا ہوں گے،وزیراعظم نے افغانستان کے اندر اور باہر سے حالات خراب کرنے والوں سے بھی خبردار کیا۔

مزیدخبریں