طالبان کا پنج شیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنیکا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طالبان نے پنج شیرصوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا.
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے پنج شیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیاہے جس کے بعد پورا افغانستان طالبان کے کنٹرول میں آگیا۔طالبان کا کہنا ہے کہ جلد امن قائم ہوجائے گا، پنج شیر کے سب سے بڑے ضلع پریان کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں جاری جنگ روک دی گئی، باغیوں نے مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنج شیرکے داخلی دروازے گلبہار میں طالبان جنگجوؤں اور مزاحمتی گروپ کے دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں دونوں گروپوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جھڑپ شروع اور لشکر کشی میں پہلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
کابل جشن منانے والی گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے دہل رہا ہے۔
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 3, 2021
پنجشیر پر قبضہ ہونے والا ہے، یوں پورا افغانستان طالبان کے کنٹرول میں ہوگا pic.twitter.com/klqS0uNRBS
یہ بھی پڑھیں: معیشت اور تعمیر و ترقی کی جنگ چین کی مدد سے لڑیں گے۔طالبان