(24نیوز) عراق میں الفتح الائنس کے رہنما نے عراق سے امریکا کو انخلا کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عراق میں الفتح الائنس کے رہنما ہادی العامری نے کہا کہ عراق سے امریکا سمیت تمام غیر ملکی فورسز کو دو ہزار اکیس کے اختتام تک نکل جانا چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد عراق کی سڑکوں پر ہتھیاروں کی نمائش نہیں ہوگی، ہادی العامری کا کہنا تھا کہ عراق میں پر امن انتقال اقتدار بیلٹ باکس کے زریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔
واضح رہے امریکی صدر جو بائیڈن پہلے ہی عراق میں اپنے فوجیوں کا جنگی کردار ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، انہوں نے یہ اعلان ستائیس جولائی کوعراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے بات چیت کے دوران کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔شہناز گل سدھارتھ شکلا سے شادی کرنا چاہتی تھی، بڑا انکشاف۔۔ دونوں کی آخری ویڈیو وائرل
نکل جاﺅ۔۔عراق نے بھی امریکا کو انخلا کی ڈیڈ لائن دیددی
Sep 03, 2021 | 22:23:PM