ہائے نی میری موٹو۔۔پہلے3بچے پیدا کرو پھر جواب دو‘فرح خاں کو غصہ آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف فلمساز، ہدایتکارہ، اداکارہ اور ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کا کہنا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر تصویریں اس لئے ڈالنی بند کردی ہیں کیونکہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب لوگ میرے مذہب، بچوں اور میرے وزن کےبارے میں مجھ پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’کسی کو موٹی کہنا آسان ہے لیکن پہلے تین بچے پیدا کرو پھر جواب دو‘۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارباز خان کے ٹی وی پروگرام میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وہ تبصرے برے لگتے ہیں جن میں لوگ مجھے موٹی کہتے ہیں یا پھر میرے بچوں کا مذہب پوچھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے اب میں نے دیوالی اور دیگر تہواروں پر پر تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند کر دی ہیں۔ فرح خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر صارفین بڑی بے رحمی کیساتھ اعلیٰ شخصیات کو ٹرول کرتے ہیں، اقربا پروری کے خلاف بولتے ہیں لیکن تصویر ان کو تیمور یا شاہ رخ خان کی بیٹی کی ہی دیکھنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹویٹر چھوڑ دیا ہے کیونکہ ٹویٹر ایک جنگل کی طرح ہے جہاں ہیلو لکھو تب بھی صارفین مذاق بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نمستے کیوں نہیں لکھا۔
واضح رہے کہ فرح خان نے ’ تیس مار خان‘، ’اوم شانتی اوم‘،’ ہیپی نیو ائیر ‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دی ہے۔ انہوں نے متعدد انڈین ٹی وی پروگراموں میں بھی بطور میزبان حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا غصہ ۔۔بالی ووڈ اداکارہ سامنتھا اکینینی نے بھارتی میڈیا کو کتوں سے ملا دیا