تعلیم، کام اور سکیورٹی ہمارا حق ۔خوفزدہ نہیں ۔ متحد ہیں۔افغان خواتین سڑکوں پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان کے شہر ہرات میں تقریبا 50 خواتین اپنے کام کرنے کے حق کے لئے اور نئی حکومت میں خواتین کی عدم شمولیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین نے احتجاج کے دوران تعلیم، کام اور سکیورٹی ہمارا حق ہے، ہم خوفزدہ نہیں، ہم متحد ہیں کے نعرے لگائے۔اس احتجاج کی ایک آرگنائزر خاتون نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ طالبان خواتین کو نئی کابینہ میں شامل کریں۔
انہوں نے کہاہم چاہتے ہیں کہ طالبان ہمارے ساتھ مشاورت کریں۔ ہمیں ان کی میٹنگز اور اجتماعات میں کوئی خاتون نظر نہیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ہائے نی میرے موٹو۔۔پہلے3بچے پیدا کرو پھر جواب دو‘فرخ خاں کو غصہ آ گیا