(24 نیوز)افغانستان سے فرار کی خبروں پر سابق نائب صدر امر اللہ صالح میدان میں آگئے اور پیغام جاری کردیا۔
امراللہ صالح نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بھاگا نہیں پنج شیر میں ہی ہوں اور یہاں لڑائی میں شدت آگئی ہے۔
واضح رہے کہ پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے طالبان اور مزاحمتی گروپ میں جنگ جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق طالبان نے پنج شیر کے بعض مقامات پر کنٹرول سنبھال لیا ہے ، اسی دوران افغانستان کے سابق صدر امر اللہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی خبریں چلتی رہیں تاہم انہوں نے افغانستان سے فرار ہونے کی تردید کرتے ہوئے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کا پنج شیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنیکا دعویٰ