(ویب ڈیسک)سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری،فرانس سے امدادی سامان لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجینئرنگ ٹیم اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا،وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستانی حکومت فرانس کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں۔