پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں سے متعلق شیخ رشید کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو معلوم ہے کمزور اکثریت ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانیں اور دکانیں بند ہونگی، لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، پاکستان میں پہلے سے ہی سیلاب کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامناہے اوپر سے حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر قیامت ڈھا دی ، حکومت کیلئے سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے اور دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں،کیش کی نہیں، ڈالر 3 روپے اور بڑھ گیا ہے، موجودہ حکومت عوام کو کبھی ریلیف نہیں دے سکتی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ یہ اقتدار میں اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں ، ان کو اس بات سے کوئے فرق نہیں پرتا کہ ملک میں کتنی مشکلات ہیں اور کتنی مہنگائی ہے ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جتنے مر ضی مقدمے ہمارے خلاف کر لے لیکن ان کو مایوسی کا سامنا ہی ہوگا ، ان کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔