سپر فور پر فوکس، کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے: راشد خان

Sep 03, 2022 | 11:37:AM

(ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے معاروف لیگ اسپنر راشد خان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں،  ان کا کہنا ہےکوئی ٹیم یہاں انجان نہیں  سب کو یہاں کے موسم اور پچز کا پتہ ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ جو کہ اب اپنے سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ سپر فور پرحلے کہ حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے  لیگ اسپنر راشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں اب تک اچھے میچز رہے ہیں، اب سپر فور پر فوکس ہے کوشش ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور کوشش ہو گی کہ جو غلطیاں پہلے مرحلے میں کیں ان کو نہ دہرائیں۔

راشد خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے پہلے مرحلے میں ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، تمام ایشیائی ٹیموں نے ان کنڈیشنز میں بہت کھیلا ہوا ہے، اس لیے افغانستان سمیت کوئی ٹیم یہاں انجان نہیں ہے کیونکہ کوئی ٹیم یورپ سے نہیں آئی سب کو یہاں کے موسم اور پچز کا پتہ ہے ،اس لیے کسی کو مشکل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔ سپر فور کے پہلے میچ میں  آج سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مد مقابل ہوں گی اور پاکستان اور بھارت کل دبئی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ 

مزیدخبریں