(24 نیوز) کراچی کے 6 اضلاع میں قائم 39 ریلیف کیمپوں میں اب تک 15274 سیلاب متاثرین کو ٹھہرایا جاچکا ہے۔
وزارتِ اطلاعات سندھ کے مطابق ان ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین کو تیار خوراک، پانی، مچھردانیاں اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ضلع شرقی میں قائم 15 کیمپوں میں 7350 سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہے جبکہ ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 3490 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 2 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں مزید آنے والے متاثرین کو رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کورنگی میں 1 کیمپ ہے جہاں 466 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ہے جبکہ ضلع ملیر کے 8 ریلیف کیمپوں میں اسوقت 3175 متاثرین موجود ہیں۔ ضلع کیماڑی میں بنائے گئے 7 ریلیف کیمپوں میں اس وقت 793 سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری, وزیر اعظم نگرانی کرنے لگے