کس دریا، ڈیم اور بیراج میں کتنا پانی ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1لاکھ 70ہزار300کیوسک اور اخراج 1 لاکھ69ہزار500کیوسک تک جا پہنچا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق جہلم منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار400کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک ہے، چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد47ہزار100کیوسک اور اخراج 16ہزار900کیوسک ، کابل نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد73ہزار900کیوسک اور اخراج 73ہزار900کیوسک ،جناح میں پانی کی آمد 1 لاکھ88ہزار900 اور اخراج 1 لاکھ 81ہزار 200کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزارکیوسک اور اخراج 2 لاکھ5ہزار300کیوسک ہے،تونسہ میں پانی کی آمد 2لاکھ 13 ہزار200کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 8ہزار200کیوسک ،گدو میں پانی کی آمد 5لاکھ53ہزار200کیوسک اور اخراج 5لاکھ53ہزار200کیوسک ہے،سکھر میں پانی کی آمد 5لاکھ 60 ہزارکیوسک اور اخراج 5 لاکھ60ہزارکیوسک ،کوٹری میں پانی کی آمد 5لاکھ 13 ہزار700کیوسک اور اخراج5 لاکھ3ہزار500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تریموں میں پانی کی آمد38ہزار300کیوسک اور اخراج 23ہزار100کیوسک ہے،پنجند میں پانی کی آمد 27 ہزار500کیوسک اور اخراج15ہزار300کیوسک ،تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 36لاکھ 17 ہزارایکڑ فٹ ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 2لاکھ 58 ہزار ایکڑ جبکہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 97 لاکھ 2ہزارایکڑ فٹ ہے۔