پی ٹی وی کے بعد کیا اب ریڈیو پاکستان کا بوجھ بھی عوام اٹھائیں گے؟

Sep 03, 2022 | 13:19:PM

(24 نیوز) پی ٹی وی فیس کی طرح ریڈیو پاکستان کی فیس بھی بجلی بلوں سے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کی فیس کے 15 روپے صارفین سے بجلی کے بلوں میں وصول کیےجائیں گے۔ اس تجویز کی منظوری سے بجلی صارفین پر سالانہ 5 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ اضافی 15 روپے ریڈیو پاکستان کو دیے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان کی جانب سے تجویز وزارت اطلاعات و نشریات کو بھجوا دی گئی ہے۔ اس تجویز کا اہم مقصد پینشرز کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں سے متعلق شیخ رشید کا اہم بیان

مزیدخبریں