ایک طرف سیلاب کے نقصانات، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے ہاتھ کھینچ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اس کے اثرات پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی ہوئی،ایک ہفتے میں 100انڈیکس 0.61 فیصد کمی سے 42309 پر بند ہوا،شئیرز کی قیمت کم ہونے سے ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 87ارب روپے کمی ہوگئی،ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7110ارب سے کم ہوکر 7023 ارب روپے رہ گئی،ایک ہفتے میں 34ارب روپے مالیت کے 1.05 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا،حکومت نے سیلاب سے معیشت کو تقریبا 2 ہزار ارب کے قریب نقصانات کا اندازہ لگایا ہے ۔
کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح اگست میں 27.3فیصد کی بلند سطح پر پہنچنے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت کا دباؤ رہا،آئی ایم ایف کی قسط کے پاکستان کو ایک ارب 16کروڑ ڈالر پر مارکیٹ میں رینج باونڈ ایکٹویٹی دیکھی گئی۔