(ویب ڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار شکست سے دوچار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف کا دیا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار شکست سے دوچار کردیا۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اپنے نام کر چکی تھی۔آسٹریلیا نے پہلے میچ میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ 8 وکٹوں سے زمبابوے کو شکست دی تھی۔