کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی کے شہری ان دنوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد، نارتھ کراچی، خداکی بستی، سرجانی اور تیسر ٹاؤن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال، گلستان جوہر اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ چکا ہے۔
اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا شارٹ فال 350 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے اور شیڈول کےمطابق 10گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور تکنیکی وجوہات کی بناء پر بجلی کے تعطل کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بوتل سے باہر