روپیہ سستا: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد روپیہ تگڑا ہوگیا۔
ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 68 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے 66 پیسے سے گر کر 218 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اور دیگر کرنسیز سستی ہوئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو کر 225 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح یورو 8 روپے سستا ہو کر 222 روپے تک جاپہنچا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 7 روپے کمی سے 263 روپے تک گرگیا۔