مہنگائی کے اس دور میں لاہور بورڈ بھی حصہ ڈالنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نے پیپروں کی ری چیکنگ فیس میں 400 روپے اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ایک پیپر کے لیے ری چیکنگ فیس 700 روپے وصول کی جاتی تھی جبکہ ری چیکنگ فیس بڑھنے کے بعد فی پیپر 1100 روپے وصول کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے طلباء کا کہنا تھا کہ یہ ری چیکنگ فیس پہلے ہی بہت زیادہ تھی اور ان حالات میں فیس بڑھانا ناانصافی ہے۔ بورڈ حکام کو پیپروں کی ری چیکنگ فیس میں کمی کرنی چاہیئے جبکہ بورڈ حکام کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ اساتذہ کا معاوضہ بیس فیصد بڑھائے جانے کی وجہ سے ری چیکنگ فیس بڑھائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اساتذہ کے لیے برُی خبر، حکومت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی