موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل: آئی پی یو ایس ڈی جیز کانفرنس طلب

Sep 03, 2022 | 16:01:PM

 (ویب ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور سیلاب کی تباہ کاریاں پر آئی پی یو ایس ڈی جیز کانفرنس طلب کرلی گئی۔ اہم ترین آئی پی یو ایس ڈی جیز کانفرنس کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی میزبانی کے فرائض پارلیمنٹ آف پاکستان سرانجام دے  گا۔ اہم ترین دو روزہ اجلاس 13 اور 14 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین، ایران، افغانستان، انڈیا، انڈونیشیا سمیت دیگر ممبر ممالک کو مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 36 ممالک کو بطور ممبر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا موسمیاتی تبدیلی، اس کے اثرات، مسائل اور تدارک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبے اور گلگت بلتستان سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسی صورتحال میں آئی پی یو ایس ڈی جیز کا پاکستان میں اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ایس ڈی جیز کانفرنس کے باعث مشترکہ اجلاس ستمبر کے تیسرے ہفتے میں بلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

مشترکہ اجلاس آئینی تقاضہ، صدر مملکت کے خطاب سے نئے سال کا آغاز ہوگا۔ 19 ستمبر کو صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کر کے قومی اسمبلی کے پانچویں اور آخری سال کا آغاز کرینگے۔

مزیدخبریں