مریم نواز کیخلاف توہین عدالت پر اندراج مقدمے کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

Sep 03, 2022 | 16:15:PM
ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت پر اندراج مقدمے کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ریکارڈ پیش نہ ہونے پر کارروائی نہ ہو سکی
کیپشن: لیگی رہنما مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت پر اندراج مقدمے کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ریکارڈ پیش نہ ہونے پر کارروائی نہ ہو سکی۔

 ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا کی عدالت میں شہری محمد نواز نے وکیل عمیر سعید بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست دی۔

 درخواستگزارنے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے 25 جولائی اور 28 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کیا اور سپریم کورٹ کے تین ججوں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، مریم نواز نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے اپنی عدالت میں اکانومی پر بات کی جبکہ پچھلے 4 سال اکانومی پر کوئی بات نہ کی، مریم نواز کے توہین آمیز بیانات سے عدالتی وقار مجروح ہوا، عدالت مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔