(24 نیوز) کراچی کے کورنگی ٹاؤن میں لوٹ مار کی واردتیں روز کا معلوم بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 3 فیملی پارک کے قریب بینک سے ڈاکو 72 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واردات میں 6 ملزمان نے 3 موٹر سائیکلوں پر انجام دی۔
اس واردات میں ملوث ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے جنہوں نے بنک سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا اور 15 منٹ میں واردات کرنے کے بعد اطمینان سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بوتل سے باہر