(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام کو روکنے کی کوشش کی، شوکت ترین اور ان کی جماعت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ ہونے سے بچ گئی ہے، اگلے دو ماہ میں مہنگائی نیچے لائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدہ سے ایک روز قبل اکسایا گیا،شوکت ترین کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں، آپ آئی ایم ایف سے باتیں ہمیں سمجھاتے ہیں، کیا آپ نے 19 ہزار ارب روپے قرضہ نہیں بڑھایا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ شوکت ترین اور ان کی جماعت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتے تھے، شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام کو روکنے کی کوشش کی، ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف نے ایک دن کیلئے تیل کی قلت نہیں ہونے دی، 40 لاکھ خاندانوں کو 25 ہزار ماہانہ دے رہے ہیں ،سندھ میں کاٹن کی پوری فصل تباہ ہو گئی ہے، سندھ کا 20 فیصد گنا تباہ ہو گیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کیسے کوئی فون کر سکتا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈیل رک جائے،یہ پولیٹیکل فنڈز میں خوردبرد کر لیتے ہیں، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ ہونے سے بچ گئی ہے، اگلے دو ماہ میں مہنگائی نیچے لائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں آدھے سے زیادہ پیاز کی فصل خراب ہو گئی ، صنعتوں کیلئے کاٹن امپورٹ کرنے کی اجازت دیں گے، وزیر خزانہ نے کہاکہ کیا آپ نے آئی ایم ایف کو نہیں کہا تھا عدم اعتماد ناکام ہونے پر تیل کی قیمت بڑھا دیں گے، عمران خان نے کوئی ایک وعدہ بھی پورا کیا ہوتو بتا دیں ،ان کا کہناتھا کہ قائداعظم حقیقی آزادی دلوا کر گئے، عمران خان کی ضرورت نہیں ،ہر جگہ کشکول لے جانا حقیقی آزادی نہیں ہے ،سیاست کرنی ہے تو کرلیں مگر پاکستانی قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بینک میں ڈکیتی، ڈاکو 72 لاکھ روپے لے اُڑے