ایک سازش کے تحت ملک پر بڑے بڑے ڈاکو مسلط کئے گئے ، عمران خان 

Sep 03, 2022 | 17:59:PM
عمران خان ، خطاب
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہمارے دور میں فضل الرحمان، بلاول اور مریم نے بھی لانگ مارچ کیا تھا،ہم نے تو کبھی کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکاتھا۔ہمارے لانگ مارچ پر جس طرح شیلنگ کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔
تفصیلات کے مطابق وکلاسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں 16ارب کی چوری پکڑی گئی،ہر سال 1700ارب ڈالر غریب ملکوں سے چوری ہو کر امیر ملکوں میں جاتا ہے ،زیادہ تر پیسے غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں جاتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بڑے ڈاکووں کو قانون کے نیچے لانا ہو گا۔
جب تک بڑے ڈاکووں کو قانون کے نیچے نہیں لے آتے ملک نہیں بچ سکتا میں آپ کو جہاد کیلئے تیار کرنے آیا ہوں۔میں 26سال سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں۔طاقت ور اور کمزرو کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔قانون کی حکمرانی کا مطلب انصاف ہے۔ملک میں انصاف کا نظام قائم ہونا چاہیے جہاں کمزور اور طاقتور کیلئے ایک قانون ہو۔ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،بنانا ری پبلک میں قانون و انصاف نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، مفتاح اسماعیل