(24نیوز)ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے پاک بھارت سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل قومی ٹیم کوبڑا دھچکا لگ گیا ،شاہ نواز دھانی ان فٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ نواز دھانی بھارت کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے،فاسٹ باولر گزشتہ روز ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے ۔ممکنہ طور پر فاسٹ باولر سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے ہیں۔48 سے 72 گھنٹے بعد میڈیکل پینل شاہ نواز دھانی کی انجری کا جائزہ لے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ :پاکستان اور بھارت کے درمیان پھر مقابلہ