ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد چیزوں کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد کی گئی چیزوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں،فلوریڈا کی عدالت نے ٹرمپ کے گھر سے برآمد چیزوں کی تفصیلات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔ ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔
برآمد شدہ دستاویزات میں 18 ٹاپ سیکرٹ، 53 سیکرٹ اور 31 کانفیڈنشل کے لیبل کےساتھ تھیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔عدالت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خفیہ دستاویزات ضائع یا گم ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، مفتاح اسماعیل