ڈینگی کا سیزن، پرائیویٹ لیبارٹریوں کی چاندی؟

Sep 03, 2022 | 18:20:PM
ڈینگی کا سیزن، پرائیویٹ لیبارٹریوں کی چاندی؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد انتظامیہ نے ڈینگی ٹیسٹ کے لیے سرکاری کے علاوہ پرائیوٹ لیبارٹریز کو بھی لائن اپ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سرٹیفائیڈ ڈینگی کا ٹیسٹ پولی کلینک، این آئی ایچ اور پمز میں کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال، اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور ایڈوانس ہسپتال میں بھی ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے جبکہ اب ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت مختلف لیبارٹریوں میں بھی موجود ہے جن میں آئی ڈی سی، نایاب، ایکسل، میٹروپول، سٹی، آغا خان اور شوکت خانم شامل ہیں۔ یہ تمام لیبز اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹنگ اتھارٹی سے منظور شدہ ہیں۔ 

انتظامیہ کی جانب سے اہلیان اسلام آباد سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈینگی کے خدشہ کی صورت میں انہی منظور شدہ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروائیں۔

یہ بھی پڑھیے: انسولین انجیکشن سے چھٹکارہ پائیں