( 24 نیوز)فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیاگیا،جلسہ گاہ کا مقام پہاڑی گراؤنڈ سے تبدیل کرکے اقبال سٹیڈیم کردیا گیا۔
سی پی او عمر سعید ملک کا کہناتھا کہ جلسہ گاہ کی تبدیلی کا فیصلہ تحریک انصاف کا ہے ،سکیورٹی خدشات نہیں تھے ،سی پی او فیصل آباد کا مزید کہناتھا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ تحریک انصاف قیادت نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کیاہے، تمام سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، عمر سعید ملک نے کہاکہ پہاڑی گراؤنڈ میں سیکورٹی خدشات نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، مفتاح اسماعیل