عمران خان نے سیلاب کا فائدہ بھی بتادیا

Sep 03, 2022 | 18:40:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب کے فوائد بھی گنوا دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سا علاقہ پانی کے نیچے ہے، جب یہ پانی اترے گا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ جب لوگ اپنی فصل اگائیں گے تو گندم کی فصل اچھی ہوگی۔چیئر مین تحریک انصا ف نے مزید کہا کہ میں نے ڈی آئی خان اور باقی علاقوں کو دیکھا کہ بہت بڑا علاقہ پانی کے نیچے ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے مزید کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب سے کتنا نقصان ہوا ،اس کا ڈیٹا اکھٹا کرنا ہوگا۔
ان کا کہناتھا کہ سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے ،مگر مل کر مشکل سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھردانیاں فراہم کی جائیں۔ ان کا کہناتھا کہ ہمیں ڈیموں کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار

مزیدخبریں