برگر لیٹ دینےپر ریسٹورنٹ کے 2ملازمین کا قتل ،کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برگر لیٹ دینے پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے 2 ملازمین کو قتل اور 4 شہریوں کو زخمی کرنے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم قاسم علی، محمد چاند اور زین علی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا گیا۔ تھانہ باغبانپورہ کے انچارج انویسٹی گیشن رانا ارحم نے کہا ملزمان سے تفتیش اورآلہ قتل کی برآمد کرنا ہے۔ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔جس پر عدالت نے ملزمان کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 17 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: بینک میں ڈکیتی، ڈاکو 72 لاکھ روپے لے اُڑے