(24 نیوز) پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کے لیے لالی ووڈ کی پرانی فلموں کی دوبارہ سے نمائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وار، عشرت میڈ ان چائنہ اور ارتھ ٹو سمیت لالی ووڈ کی اور بہت سی فلمیں پیش کی جائیں گی جن سے حاصل ہونے والے ریونیو کا 50 فیصد سیلاب زدگان کو عطیہ کیا جائے گا۔ عام لوگوں کی جانب سے فلم انڈسٹری کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: فلم ’’کارما‘‘ کی آمدن کا بڑا حصہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا جائے گا