وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے آڈٹ کا فیصلہ

Sep 03, 2022 | 20:46:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022" کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ وعدے کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے'اے۔جی۔پی۔آر ' اور بین الاقوامی آڈٹ فرم کے ذریعے "وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022" کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمع اور خرچ ہونے والے فنڈز کا آڈٹ ہوگا کہ کتنا پیسہ آیا اور کہاں خرچ ہوا۔ یہ آڈٹ رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں سیاسی استحکام کیلئے جلد شفاف الیکشن کرائے جائیں ، عمران خان

مزیدخبریں