منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، قریبی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پرقریبی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے علاقے کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ منچھر جھیل کی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے،آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بندپر دباو¿ ہے،عوام سے انخلا اور حفاظتی اقدامات کی اپیل ہے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی نے کہاکہ یونین کونسل واہڑ، یونین کونسل بوبک، یونین کونسل جعفرآباد، یونین کونسل چنا، یونین کونسل آراضی کی عوام کوعلاقہ خالی کرنے کی اپیل ہے،ان کا کہناتھا کہ منچھر جھیل کا بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے، اس لئے عوام سے انخلا کی اپیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی