"مہنگائی کی رفتار کے ساتھ احتجاج بھی جاری رکھنا ہوگا", تاجر نعیم میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئر مین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نےہفتے کے روز کی ہڑتال پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار کے ساتھ احتجاج بھی جاری رکھنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجر نعیم میر نے لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج اور ہڑتالوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، اگلے مرحلے میں متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ آئیں گے۔
نعیم میر نے کہا کہ اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ ، غریب اور سفید پوش کا خون چوس چکا، غریب روٹی کو ترستا ہے اور امیر اپنی ایمپائرز کھڑی کرتے جارہے ہیں۔ احتجاج جاری رکھیں، پرامن رہیں ، قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانیوالا احتجاج ضرور رنگ لائے گا۔