اورکزئی:شدید بارش اور ژالہ باری سے فصلیں اور میوہ جات تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اورکزئی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری نے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو تباہ کر کے رکھ دیا۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں یخوکنڈاو ،سرملوکنڈاو اور دوسرے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش و ژالہ باری ہوئی، شدید ژالہ باری نے میوہ جات اور کھڑی فصلیں تباہ کر کے رکھ دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
عصر کے وقت شروع ہونے والی ہلکی ہلکی بارش میں شدت ہونے کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری بھی شروع ہوگئی،جس کی شدت سے مکئی، کھیرے، لوبیا کی تیار فصل اور میوہ جات بھی خطرناک حد تک متاثر ہو گئے۔
واضح رہے کہ مکئی کی فصل مکمل طور پر تیار ہونے میں صرف ایک مہینہ رہ گیا تھا۔