پاکستانی فاسٹ بولرز نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Sep 03, 2023 | 08:51:AM

(24 نیوز ) ایشیا کپ 2023 کے گزشتہ روز ہونے والے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں  حریف ٹیم کی تمام وکٹیں اڑانے کا اعزا ز فاسٹ بولرز نے اپنے نام کر لیا ہے، پاکستانی پیسرز دنیا کے واحد گیند باز ہیں  جنہوں نے کسی بھی میچ میں تمام 10 وکٹیں اڑائیں اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا، واضح رہے کہ پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49  ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل  کیں۔

ایشیا کپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اس وقت 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے بھارت کے خلاف ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے میں بھی پہنچ گیا ہے ۔

مزیدخبریں