سرکاری یونیورسٹیز نے فیسوں میں اضافہ کردیا

Sep 03, 2023 | 09:25:AM

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی متعدد جامعات نے سالانہ اخراجات پورے کرنے کیلئے فیسوں میں اضافہ کردیا۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی، جامعہ پشاور،کےایم یو اور زرعی یونیورسٹی کی فیسیں بڑھا دی گئیں ، دستاویز میں بتایا گیا کہ اسلامیہ کالج انتظامیہ نے ہاسٹل فیسوں میں بھی 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

اسلامیہ کالج انتظامیہ نے اوپن میرٹ پر پری میڈیکل کی فیس 45 ہزار سےبڑھا کر 49 ہزار 465 کردی جبکہ سیلف فنانس پرپری میڈیکل کی فیس 98 ہزار سےبڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار روپے کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق پری انجینئرنگ میں 5 ہزار روپے کے اضافے کے بعد فیس 47 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 4 سالہ بی ایس پروگرام میں بھی 5 ہزار روپے فی سمسٹر کا اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی:شدید بارش اور ژالہ باری سے فصلیں اور میوہ جات تباہ

اسی طرح ایم فیل کی فیس 5 ہزار اور پی ایچ ڈی کی فیس میں فی سمسٹر7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

جامعہ پشاور نے بھی بی ایس،ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی فیسوں 10 سے13 فیصد اضافہ کردیا جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بھی امتحانی فیسوں میں اضافہ کر کے اعلامیہ جاری کردیا۔

مزیدخبریں