بجلی کے بلوں میں بے جا اضافہ ،سراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)بجلی کے بلوں اورمہنگائی کو کم کرانے کیلئےتحریک میں تیزی لائی جائے گی،ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قوم نےجماعت اسلامی پراعتماد کیا ہے جدوجہد نتیجہ خیز ہو گی۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی نےقیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے لیے حکومت کو رات بارہ بجے کا وقت دیا تھا۔
قیصرشریف نے مزید کہا پرامن ہڑتال آغازہےمطالبات تسلیم ہونے تک تحریک جاری رہے گی ، اجلاس دن گیارہ بجےمنصورہ میں ہوگا۔ شٹرڈاون ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا جائے گا۔سراج الحق آئندہ کےلائحہ عمل اورشیڈول کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں:سانحہ 9 مئی خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی،نگران وزیراعظم