موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومسل اسلم، عائمہ خان) محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شہر کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح149ریکارڈ، سیدمراتب علی روڈ160،جوہرٹاؤن میں شرح140ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ135،انارکلی میں شرح97ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سرکاری یونیورسٹیز نے فیسوں میں اضافہ کردیا
دوسری جانب کراچی میں موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 22 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔