سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز لائبریری کی اسلامی سکوں کی شاندار نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے اسلامی سکوں کے حوالے سے شاندار نمائش جاری ہے جس میں اسلام کے ابتدائی دور کے سکوں سمیت عرب دنیا کا پہلا دینار بھی رکھا گیا ہے ۔
نمائش کو دیکھنے کے لئے روزانہ ملکی اور غیر ملکی نمائش کا رخ کرتے ہیں سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری اپنے اندر اسلامی دنیا کے قدیم سکوں کی تاریخ کو سموئے ہوئے ہے ان قدیم سکوں کی تعداد 81 سو سے زائد ہے۔ان سکوں میں اسلامی تاریخ کی پہلی صدی کے سکوں سمیت پہلا عرب دینار بھی رکھا گیا ہے جسے اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان کے دور 72 ہجری میں تیار کیا گیا تھا جس پر اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کا پرچار کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں اموی، عباسی، اندلس، فاطمی، ایوبید، اتابیک، سلجوق سمیت سلطنت عثمانیہ کے دور کے سکے بھی رکھے گئے ہیں جن کو دیکھنے کے لئے روزانہ قدیم اسلامی سکوں میں دلچسپی رکھنے والے سٹوڈنٹس،محققین ، غیر ملکی سفراء سمیت دیگر افراد شرکت کرتے ہیں۔
ضرور پڑھیں:بھارت میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے حکام کا کہنا ہے کہ لائبریری کے زیر انتظام منعقد کی جانے والی نایاب اسلامی سکوں کی نمائش اہم اور جدید نمائشوں میں سے ایک ہے۔
اس کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے قدیمی عرب اور اسلامی ورثے کی دیکھ بھال کو یقینی بنانا اور ورثے کا تحفظ کرنا ہے