پولیس تشدد کےشکار بائیک رائیڈر نے اپنی موٹرسائیکل نذر آتش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی پریس کلب کے باہر آن لائن موٹر بائیک رائیڈر نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ ایس ایچ او حق نواز نے بتایا کہ شہری ہیری سن کا کہنا ہے کہ اس کا کینٹ اسٹیشن کے قریب قائم ہوٹل کے سامنے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس نے مدد گار 15 پولیس پر کال بھی کی اور پولیس نے وہاں پہنچ کر مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران میرا موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان بھی غائب ہوگیا۔
آج رات پونے گیارہ بجے کراچی پریس کلب سے باہر ایک نوجوان اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ قریب پہنچ کر اسے روکتے آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ وجہ پوچھنے پر اس نے جو بتایا وہ سن لیجے.. pic.twitter.com/mMgrolHRE4
— Fahad Munsa (@FahadMunsa) September 3, 2023
ایس ایچ او کے مطابق واقعہ ہفتے کی شب ساڑھے 10 بجے کے قریب کینٹ اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا جبکہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوگیا اور اس نے پریس کلب آکر اس نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی جبکہ وہ آن لائن بائیک رائیڈر ہے تاہم پولیس نے شہری کا بیان قلمبند کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔