گلگت بلتستان میں حالات پرامن، فوج کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد، مرتضٰی سولنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)گلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے۔
تفصیلات کےمطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سماجی رابطوں کی سائیٹ پر پیغام میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے،پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے طلب کی گئی ہیں ،جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،محکمہ داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی ہے۔
Amidst misleading social media narratives and fake news, let's set the record straight.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 3, 2023
Gilgit-Baltistan is experiencing peace and stability. Schools, colleges, markets, and roads are open, displaying a sense of normalcy. Peaceful protests do occur at times in reaction to some…
یہ بھی پڑھیں:قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کا پہلا میچ، فول پروف انتظامات مکمل