(ویب ڈیسک)دل کے امراض سے محفوظ رہنے کے لیے زیادہ قہقہے لگائیں ہنسنے سے ’خوشی کے ہارمونز‘ اینڈورفِنز،ڈوپیمائن اورسیروٹونِن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہارمونز قوتِ مدافعت اور جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بھی بہتربنا سکتے ہیں۔
برازیل میں ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں کومعلوم ہوا کہ دل کے وہ مریض جو ہفتے میں دوبارمزاحیہ پروگراموں پرہنسے تھے ان کے دل پرسوزش میں کمی جبکہ جسم میں دل کی آکسیجن گردش کرنے کی صلاحیت میں بہتری واقع ہوئی تھی۔گزشتہ ہفتے ایمسٹرڈیم میں منعقد ہونے والی یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگریس میں پیش کی جانے والی تازہ ترین تحقیق 64 برس کی اوسط عمروالے 26 افراد پر کی گئی۔ یہ تمام افراد کورونوری آرٹری بیماری میں مبتلا تھے جودل کو خون مہیا کرنے والی رگوں کی دیوار پر مواد جمع ہوجانے کی صورت ہوتی ہے۔
ضرور پڑھیں:بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے
تحقیق میں تین ماہ سے زائد عرصے تک نصف مریضوں کو ہرہفتے دومختلف ایک گھنٹے طویل مزاحیہ پروگرام دیکھنے کے لیے کہا گیا،ان میں مشہورسِٹ کام بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ دیگرنصف افراد نے ہر ہفتے دو مختلف سنجیدہ ڈاکیومنٹری فلم دیکھیں۔12 ہفتوں کی تحقیق کے آخرمیں کامیڈی شودیکھنے والے گروپ میں وی او 2 میکس (ایک ٹیسٹ جس میں دل کی پورے جسم میں آکسیجن پھینکنے کی سکت کی پیمائش کی جاتی ہے) میں 10 فی صد بہتری دیکھی گئی۔