(ویب ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھ اسٹریک کی رواں برس مئی میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔ اُن کی اہلیہ نادین سٹریک نے ایک فیس بُک پوسٹ میں اپنے شوہر کے انتقال کی تصدیق کی۔
عالمی میڈیا کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر ہیتھ سٹریک جِگر کے کینسر کے باعث زیرِعلاج رہے۔ گزشتہ ماہ اگست کو بھی ہیتھ سٹریک کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی جس کی بعد ازاں اُن کے اہلخانہ نے تردید کر کے افواہ قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں حالات پرامن، فوج کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد، مرتضٰی سولنگی
یاد رہے کہ ہیتھ اسٹریک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر تھے، اُنہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔
ہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کی، اُنہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے