بھارتی ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک،3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا نے ریاستی ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں 4، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔
حکام کے مطابق ریاست بھر میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 3افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا راشد یعقوب کے بعد جیفری رابرٹسن کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ
بھارتی کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ اڈیشہ کے ساحلی علاقوں بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی ہے اور ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے چار دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔