بہاولپور کے سرکاری ہسپتال میں خاتون کے ہاں5 بچوں کی پیدائش

Sep 03, 2023 | 14:55:PM

(ویب ڈیسک) بہاولپور کے سرکاری ہسپتال میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی پیدائش گورنمنٹ نواب سر صادق ہسپتال میں ہوئی، پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور  ایک لڑکا شامل ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سرکاری ہسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا راشد یعقوب کے بعد جیفری رابرٹسن کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ

انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 5 بچے پیدا ہونے کے سبب بچے کمزور ہیں اسی لیے انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ بچوں کی ماں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں اور ان کی جانب سے ہسپتال کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ 

مزیدخبریں