صادق آباد،10ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ سے بچہ نکل آیا

Sep 03, 2023 | 19:08:PM

(ملک جاوید انور)صادق آباد میں 10 ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ سے بچہ نکل آیا۔
تفصیلات کے مطابق بچی کو پیٹ میں تکلیف کے باعث علاج کیلئے ہسپتال لایاگیاتھا،نجی ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ناقابل یقین واقعہ رونما ہوا،آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بھی سکتے میں آگئے۔
 آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ الٹرا ساو¿نڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی ،جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا، 2گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا، بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی دراصل بچہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا
ڈاکٹر مشتاق کا کہناہے کہ اس طرح کا واقعہ لاکھوں میں سے ایک میں ہوتاہے،دراصل یہ عمل جڑواں بچوں کا ہوتاہے جس میں ماں کے پیٹ میں ایک بچہ دوسرے بچے کے پیٹ میں پرورش پاتاہے
پہلا کیس 1945میں سامنے آیاتھا ،ایک کیس میں 20سالہ مرد کے پیٹ سے بچہ بھی نکالاگیاتھا،ان کاکہناتھا کہ پوری دنیا میں اس طرح کے اب تک 100کیسزرپورٹ ہوچکے۔
 کامیاب آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، آپریشن کے بعد مزید ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیبارٹری بھیجا گیاہے تاکہ مزید تشخص ہوسکے،ڈاکٹر مشتاق احمد کاکہناتھا کہ آپریشن بہت پیچیدہ تھا پہلی ترجہی بچی کی زندگی بچاناتھا اللہ نے کامیابی عطا کی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت ،اہم گرفتاری سے ہلچل مچ گئی

مزیدخبریں